Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ایئرپورٹ پر لاپتا مسافروں کی چند سیکنڈز میں شناخت

ایئرپورٹ مسافروں کے لیے چہرہ شناس نظام  تیار،فوٹو:رائٹرز

ایئرپورٹ مسافروں کے لیے چہرہ شناس نظام تیار،فوٹو:رائٹرز

بڑے اور مصروف ہوائی اڈوں پر گم ہوجانے والے یا کسی بھی وجہ سے دیر کرکے پرواز کی تاخیر کا سبب بننے والے مسافروں کی شناخت اب چند سیکنڈ ز میں کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

اگر کوئی مسافر ایئرپورٹ پر ڈیوٹی فری شاپس، دوستوں سے گپ شپ میں مصروف ہے یا پھر کوئی فرد اپنے اہلِ خانہ سے بچھڑ گیا ہے اور اس کی وجہ سے پرواز کو اڑان بھرنے میں دیر ہورہی ہے تو ان مسائل کو منٹوں میں نہیں بلکہ سیکنڈز میں حل کرلیا جائے گا کیونکہ اب چہرہ شناس سسٹم تیار کرلیا گیا ہے جو ڈیٹا کی مدد سے مسافروں کو چند سیکنڈز میں تلاش کرلے گا۔

ابتدائی طور پر مسلسل چھ سال سے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز پانے والے سنگاپور کے چھانگی ہوائی اڈے نے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نظام کے تحت  قریباً دو ارب لوگوں کے ڈیٹا میں سے تین سیکنڈ کے اندر اندر گم شدہ یا تاخیر کرنے والے شخص کی شناخت کی جاسکے گی اور خود کار طریقے سے مذکورہ شخص کا چہرہ بڑی اسکرین پر آجائے گا۔

چہرہ شناخت سسٹم ایئرپورٹ پر لگے کیمروں کے ذریعے ہر آنے جانے والے فرد کے چہرے کو ریکارڈ کرے گا اور ڈیٹا بیس سے ان کی تفصیلات سیکنڈز میں مہیا کردے گا۔


News Source

ایئرپورٹ پر لاپتا مسافروں کی چند سیکنڈز میں شناخت