Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

امریکا میں فائر فائٹر نے بوریت دور کرنے کیلیے مکانوں کو آگ لگادی

امریکا میں ایک رضاکار فائر فائٹر نے بوریت کے سبب دو گھروں کو آگ لگادی (فوٹو: فائل)

امریکا میں ایک رضاکار فائر فائٹر نے بوریت کے سبب دو گھروں کو آگ لگادی (فوٹو: فائل)

پینسلوانیہ: امریکا میں ایک 19 سالہ رضاکار فائر فائٹر پر حال ہی میں مجرمانہ فعل اور دو مکانات کی آتشزدگی کا الزام عائد کیا گیا ہے بقول مجرم اس نے بوریت دور کرنے کے لیے ان دو مکانات کو نذرِ آتش کیا تھا۔

پٹسبرگ سے جنوب مشرق میں واقع ایک علاقے میں ریان لوبہام پر الزام ہے کہ اس نے تین سے 10 دسمبر کے درمیان دو گھروں کو آگ لگائی۔ پولیس نے چشم دید گواہوں اور سی سی ٹی وی ویڈیو کے بعد کہا ہے کہ دونوں معاملات میں ریان ملوث ہے جو حقیقت میں ایک فائرفائٹر ہے اور کوئی کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ اکتاہٹ محسوس کررہا تھا۔

ایک گھر کے مالک نے بتایا کہ 10 دسمبر کی صبح 3 بجے وہ سورہا تھا کہ دھواں بھرنے اور شعلوں کو دیکھ کر اس کی آنکھ کھل گئی۔ اس کے بعد گھر کی خاتون پڑوس کی جانب گئی جہاں پولیس سے رابطہ کیا گیا۔ آگ بجھانے والے عملے نے بتایا کہ ان کے خیال میں دونوں واقعات میں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے۔ اس کے بعد پولیس اور عملے نے علاقے کے مکینوں سے بات چیت کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھی۔

تمام شواہد میں ریان کو دیکھا گیا اور تفتیش کے بعد اس نے اعترافِ جرم کرلیا۔ ریان کے مطابق اس نے کاغذی تولیوں اور پیٹرول کی مدد سے یہ آگ بھڑکائی تھی۔ ریان پر دو لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور عدم ادائیگی پر اسے جیل جانا ہوگا۔


News Source

امریکا میں فائر فائٹر نے بوریت دور کرنے کیلیے مکانوں کو آگ لگادی

تبصرہ کریں