Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ایک سال میں ہزار کاریں تباہ کرنے والا بزرگ شہری

دنیا سے نالاں اور قسمت سے ناراض بزرگ شخص شہریوں کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچاتا۔ فوٹو : فائل

دنیا سے نالاں اور قسمت سے ناراض بزرگ شخص شہریوں کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچاتا۔ فوٹو : فائل

ویگو: اسپین میں بزرگ شخص نے سال بھر میں ایک ہزار سے زائد قیمتی گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچایا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر ویگو میں شہریوں کی قیمتی گاڑیوں کو پر اسرار طور پر بری طرح نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ رات کو گاڑی کھڑی کرنے کے بعد صبح گاڑی بری حالت میں ملتی۔

کبھی تو گاڑی پر بے ہنگم اسکریچ پڑے ہوتے ہیں تو کبھی شیشے ٹوٹے ہوتے اور کبھی گاڑی پر کوئی ڈینٹ پڑا ہوتا یا گاڑی پنکچر ہوتی۔ ہر طرح کی کوشش کے باوجود پر اسرار شرارت کرنے والا ہاتھ نہیں آرہا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز سے انکشاف ہوا یہ شرارت کرنے والا کوئی عادی مجرم نہیں بلکہ ایک 79 سالہ بزرگ شہری ہے۔ وارداتیں عام ہونے ہر شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چوکیداری نظام شروع کیا۔

Spain

گاڑیوں کو تباہ کرنے والے بزرگ شہری اپنی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرنے والے شخص پر بھی حملہ کرتا ہے۔ جلد پولیس بزرگ شہری کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی اور علاج کے غرض سے نفسیاتی اسپتال میں داخل کرایا۔

ماہرین نفسیات نے تین دن اسپتال میں رکھنے کے بعد بزرگ شہری کو صحت مند قرار دیتے ہوئے واپس بھیج دیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری دنیا سے نالاں اور پریشان ہیں جس کا اظہار توڑ پھوڑ کرکے کرتے ہیں۔


News Source

ایک سال میں ہزار کاریں تباہ کرنے والا بزرگ شہری