Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

مُردہ لومڑی کو اپنے ساتھ رکھنے والی لڑکی

لیزا نے اپنی لومڑی کے بچے کو مرنے کے بعد حنوط کرا لیا ہے۔ فوٹو: فائل

لیزا نے اپنی لومڑی کے بچے کو مرنے کے بعد حنوط کرا لیا ہے۔ فوٹو: فائل

جانوروں سے محبت کرنے والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ انہیں ہر جگہ اپنے ساتھ رکھیں، لیکن شمال مغربی انگلینڈ کے علاقے مر سے سائیڈ کی لیزافاکس کرافٹ کو اپنی پالتو لومڑی سے اتنی محبت ہے کہ وہ اب اس کے مرنے کے بعد اس کی لاش کے پاس رہتی ہے۔

لیزا نے اپنی لومڑی کے بچے کو مرنے کے بعد حنوط کرا لیا ہے۔ نیز لومڑی کی تصاویر پر انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹس پر بہت مقبول ہو رہی ہیں۔

لیزا نے بتایا کہ میں اس لومٹری کو اپنی اولاد کی طرح سمجھتی ہوں۔ جس طرح میں اپنا خیال رکھتی ہوں بالکل ایسے ہی اس لومڑی کی لاش کی دیکھ بھال بھی کرتی ہوں۔ گھر ہو بازار ہو یا کوئی ریستوراں، لیزا اپنی حنوط شدہ لومڑی کو ہر جگہ لیکر جاتی ہیَ لوگ پہلے انہیں عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں، لیکن لیزا سارا معاملہ بیان کرتی ہے تو لوگ اس سے ہم دردی کرنے لگتے ہیں۔

لوگ لیزا اور اس کی لومڑی کے ساتھ سیلفی بھی بناتے ہیں۔ ان کے مطابق حنوط کرکے کسی جانور کو محفوظ کرنا کوئی بری بات نہیں، لیکن اب بھی کئی لوگ لیزا کے اس عمل پر تنقید کر رہے ہیں۔


News Source

مُردہ لومڑی کو اپنے ساتھ رکھنے والی لڑکی