Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

جاپانی ریلوے اسٹیشن جہاں اندر جانے اور باہر نکلنے کا راستہ ہی نہیں

جاپان کا یہ ریلوے اسٹیشن مسافروں کو علاقے کا حسن دکھانے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ بوئنگ بوئنگ ڈوٹ نیٹ

جاپان کا یہ ریلوے اسٹیشن مسافروں کو علاقے کا حسن دکھانے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ بوئنگ بوئنگ ڈوٹ نیٹ

ٹوکیو: جاپان کے محکمہ ریلوے نے گزشتہ کچھ برسوں سے مسافروں کو حیران کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔ اسی سلسلے میں اب ایک ایسا ریلوے اسٹیشن بنایا گیا ہے جہاں نہ آنے کا راستہ ہے اور نہ ہی باہر نکلنے کا کوئی گیٹ ہے۔ یہاں کوئی چوکیدار نہیں اور نہ ہی ٹکٹ گھر ہے۔ مزید حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسٹیشن پر صرف ٹرین سے ہی پہنچاجاسکتا ہے۔

جاپان کے یاماگوچی پریفیکچر کے پاس واقع اسٹیشن کا نام نشی کی گاوا اسٹیشن ہے جو ایک عجیب مقام ہے۔ یہ اسٹیشن نِشی کی دریا کے ساتھ واقع ہے جو ایک بہت خوبصورت اور پرفضا مقام ہے۔

اسٹیشن کے اندر جانے اور باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ، یہاں کوئی چوکیدار نہیں اور نہ ہی ٹکٹ گھر ہے بلکہ عام افراد یہاں پہنچ ہی نہیں سکتے۔ قریبی پٹڑیوں سے گزرنے والی گاڑی ہی لوگوں کا یہاں لاتی ہے اور کچھ دیر کے لیے یہاں رکتی ہے۔ لوگ یہاں اتر کر حسین نظارے کا لطف اٹھاتے ہیں اور پھر انہیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی پلیٹ فارم نہیں بلکہ ایک عارضی جگہ ہے جس کا مقصد مسافروں کو یہاں کے حسن سے آشنا کرنا ہے۔

اسٹیشن کا نام ’سیرایو ماہی راشی ایکائی‘ رکھا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ’ نظارہ کرنے والا پلیٹ فارم‘ ۔ مسافر یہاں کچھ دیر ٹھہر کر اطراف کے خوبصورت مناظر کو دریا کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں اور یہ ان کے لیے ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے۔


News Source

جاپانی ریلوے اسٹیشن جہاں اندر جانے اور باہر نکلنے کا راستہ ہی نہیں